صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ پاک نیوی کی خدمات کو ہم کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔
تفصیلا کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم و ثقافت سندھ سید سردار علی شاہ نے منہوڑہ قائم گورنمینٹ بوائز سیکنڈری اسکول صالح آباد منہوڑہ کی نئی عمارت کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ریئر ایڈمرل محمد سلیم ہلال امتیاز کے ساتھ مل کر گورنمینٹ بوائز سیکنڈری اسکول صالح آباد منہوڑہ کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔
سید سردار علی شاہ نے اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک نیوی کی خدمات کو ہم کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔پاکستان نیوی ملک نے سمندری حدود کو محفوظ بنانے کے ساتھ تعلیم کے میدان میں ساتھ دیا ہے۔ملکی دفاع کے ساتھ آگے بڑھ کے اسکولز کو اون کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاک نیوی قومی خدمات میں ہر ممکن اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم و ثقافت سندھ سید سردار علی شاہ نے گورنمینٹ بوائز سیکنڈری اسکول صالح آباد منہوڑہ کو اپ گریڈ کر کہ ہائر سیکنڈری اسکول بنانے اور الری چائلڈ ایجوکیشن کلاسز شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔
واضح رہے کہ گورنمینٹ بوائز سیکنڈری اسکول صالح آباد منہوڑہ کی نہی عمارت کو پاک نیوی کی مدد سے تعمیر کیا گیا ہے۔
