Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، رانا ثناءاللہ

رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے جنوبی وزیرستان اور بلوچستان کے ضلع کیچ میں دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے۔

 وزیر داخلہ نے شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور کہا کہ شہداء  کی بلندی درجات کے لئے دعا گو ہوں۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوان دہشتگردوں کے خلاف برسر پیکار ہیں ، دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے مزید کہا کہ ملک دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

بلوچستان کے ضلع کیچ میں دھماکا؛ 7 افراد جاں بحق

بلوچستان کے ضلع کیچ میں ریموٹ کنٹرول دھماکے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

لیوز حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

لیویز حکام نے بتایا ہے کہ دھماکا ریمورٹ کنٹرول تھا جو ضلع کیچ میں بالگترکےعلاقے میں نلی کے مقام پر ہوا، ایک گاڑی کوریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے اڑایا گیا ہے جس میں یوسی بالگتر کے چیئرمین اسحاق یعقوب سمیت 7 افرادجاں بحق  ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version