سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کردی۔
عدالت عظمیٰ میں چوہدری پرویزالہٰی کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔
جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 16 اگست کو درخواست پر سماعت کرے گا۔
3 رکنی بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس شاہد وحید بھی شامل ہیں۔
چوہدری پرویز الہٰی نے سپریم کورٹ سے لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ کا سترہ جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔
