Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انوارالحق کاکڑ کا نگران وزیراعظم بننا بلوچستان کے لیے اعزاز ہے، عبدالقدوس بزنجو

 وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ انوارالحق کاکڑ کا نگران وزیراعظم بننا بلوچستان کے لیے اعزاز ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے ٹیلیفون پر رابطہ ہوا۔

گفتگو میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے انوارالحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم نامزد ہونے پر مبارکباد دی اور انکی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انوارالحق کاکڑ کا نگران وزیراعظم بننا بلوچستان کے لیے اعزاز ہے، امید ہے نگران وزیراعظم اپنے آئینی مینڈیٹ کے مطابق صاف و شفاف انتخابات یقینی بنائیں گے اور دعا ہے کہ نگران وزیراعظم اپنے آئینی مینڈیٹ کو پورا کرنے میں کامیاب ہوں۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی و دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا اور نگران وزیراعظم نے نیک خواہشات پر وزیراعلیٰ سے اظہار تشکر کیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version