کراچی میں آج پورے دن تیز ہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سے بوندا باندی کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ شہر قائد میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، صبح و شام کے اوقات میں بونداباندی کا امکان ہے۔
ادارے نے کہا کہ آج کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ریکارڈ کیا گیا، شہر میں 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوا چل رہی ہیں، صبح و شام کے اوقات میں بونداباندی کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
