نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے بطور نگران وزیراعظم ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے گارڈ آف آنر لینے اور تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کئے جانے کے بعد باضابطہ نگراں وزیراعظم ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
واضح رہے کہ انوار الحق کاکڑ نے پاکستان کے 8 ویں نگران وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔
منتخب ہونے والے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کون ہیں؟
سینیٹرانوارالحق کاکڑ کیڈٹ کالج کوہاٹ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔ 2018 میں بلوچستان سے آزاد حیثیت میں سینیٹر منتخب ہوئے۔
بول نیوز کی رپورٹ کے مطابق سینیٹرانوارالحق کاکڑکا تعلق کوئٹہ سے ہے۔ انھوں نے ابتدائی تعلیم کے بعد وکالت کی تعلیم لندن سے حاصل کی۔
انوارالحق کا تعلق پشتو کے بڑے قوم کاکڑ سے ہے، مسلم لیگ دور حکومت میں انوار الحق کاکڑ نواب زہری دور حکومت کے ترجمان بھی رہے۔
بلوچستان عوامی پارٹی کےسینیٹر انوارالحق کاکڑ نے 2008میں پہلی مرتبہ جنرل الیکشن میں حصہ لیا۔ انوارالحق کاکڑ 2013میں ن لیگ میں شامل ہوئے۔
انوارالحق کاکڑ سابق وزیر اعلی نواب ثناء اللہ کے دور حکومت میں بلوچستان حکومت کے ترجمان بھی رہے اور 2018میں سینٹ آف پاکستان کے رکن بنے۔ انوار الحق کاکڑنے 12 مارچ 2018 کو بطور سینیٹر حلف اٹھایا۔
سینیٹرانوارالحق کاکڑ کیڈٹ کالج کوہاٹ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔ 2018 میں بلوچستان سے آزاد حیثیت میں سینیٹر منتخب ہوئے۔
انوار الحق کاکڑ گزشتہ برس بلوچستان عوامی پارٹی سے منسلک ہوئے اوربلوچستان حکومت کے ترجمان بھی رہے ہیں۔ اس کے علاوہ انوارالحق کاکڑ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانی کے چیئرمین ہیں۔
سنیٹر انوار الحق کاکڑ نے 2008 میں مسلم لیگ ق کی ٹکٹ پر کوئٹہ سے قومی اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑا۔
