Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

توہین الیکشن کمیشن؛ فواد چوہدری کے غیر مشروط معافی نامے پر فیصلہ محفوظ

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں فواد چوہدری کے غیر مشروط معافی نامے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی۔

فواد چوہدری وکیل فیصل چوہدری کے ہمراہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور توہین الیکشن کمیشن کیس میں الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معافی مانگی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے میرا معافی نامہ مسترد کیا، غیر مشروط تحریری معافی نامہ الیکشن کمیشن میں جمع کروا رہا ہوں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ میری استدعا ہے الیکشن کمیشن اب اس کیس پر کارروائی ختم کرے۔

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کے غیر مشروط معافی نامے پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کیس کی سماعت 24 اگست تک ملتوی کردی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version