Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس؛ آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ

الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا جس میں آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا۔

منعقدہ اجلاس میں الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کی تیاری اور ڈیجیٹل مردم شماری کی منظوری کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

اجلاس میں نئی حلقہ بندیوں کی صورت میں عام انتخابات میں التواء کے حوالے سے قانونی نکات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن، ممبران، چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز اور الیکشن کمیشن کے حکام نے شرکت کی۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version