نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پنجاب حکومت کے ترقی و خوشحالی کے سفر میں بہترین پارٹنر ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے ایشیائی ترقیاتی بینک کی ڈائریکٹر برائے واٹر اینڈ اربن ڈویلپمنٹ سیکٹر جنگمن ہوانگ (Ms. Jingmin Huang) کی ملاقات ہوئی جس میں پنجاب میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے جاری منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔
ملاقات میں زراعت، فارم ٹومارکیٹ روڈز، واٹر ریسورس مینجمنٹ اور اربن ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔
محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پنجاب حکومت کا ترقی و خوشحالی کے سفر میں بہترین پارٹنر ہے، پنجاب میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل ہماری ترجیح ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ زراعت، واٹر مینجمنٹ اور اربن ڈویلپمنٹ سیکٹرز میں اے ڈی بی سے مزید اشتراک چاہتے ہیں، اے ڈی بی کے تعاون سے گرین پراجیکٹ کا دائرہ کار پورے پنجاب تک بڑھانے کا پروگرام ہے، شہروں میں شہری سہولتوں کی بہتری کے پروگرام پر اے ڈی بی کے شکرگزار ہیں۔
ڈائریکٹر ایشیائی ترقیاتی بینک جنگمن ہوانگ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی اور ان کی ٹیم نے اے ڈی بی کے پروگرام کو آگے بڑھانے میں انتھک محنت سے کام کیا ہے، وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی قیادت میں پنجاب حکومت نے اے ڈی بی کے منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھایا ہے، پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں مزید تعاون بڑھائیں گے۔
اے ڈی بی کے اربن ڈویلپمنٹ کے حکام ژی جیائی لیو، پاکستان ریذیڈنٹ مشن اربن یونٹ کے سربراہ شوکت شفیع،ِ سینئر پراجیکٹ آفیسر سید عمر علی شاہ، بینک کے صوبائی پراجیکٹ کوآرڈینیٹر عمران سکندر بلوچ، صوبائی وزیر بلدیات واطلاعات عامیر میر، چیف سیکرٹری، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، سیکرٹری ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ اور متعلقہ حکام اس موقع پر موجود تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
