دبئی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بری خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی معروف ریاست دبئی میں گھروں کے کرایوں میں اضافہ ہونے سے رہائش مزید مہنگی ہوگئی ہے۔
دبئی کی رہائشی جائیداد کی قیمتوں میں دوسری سہ ماہی میں 4.8 فیصد اضافہ ہوچکا ہے، مضبوط طلب اور مضبوط اقتصادی ترقی کے درمیان مسلسل 10ویں سہ ماہی میں ایسا ہوا ہے۔
کنسلٹنسی نائٹ فرینک میں مشرق وسطیٰ اورافریقہ کے لیے تحقیق کے پارٹنراورسربراہ فیصل درانی نے کہا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کا نسبتاً طویل دورانیہ سست ہونے کے کوئی آثار دکھائی نہیں دے رہے۔
انہوں نے کہا کہ خاص طور پر دبئی کی پرائم لوکیشنز جمیرہ بے آئی لینڈ، ایمریٹس ہلز اور پام جمیرہ میں ولا کی قیمتوں میں دوسری سہ ماہی میں 11.6 فیصد اورجنوری 2020ء سے اب تک 125 فیصد اضافہ ہوا ہے، ان علاقوں میں صرف آٹھ ولاز زیر تعمیر ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
