Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی کے کچھ مقامات پر آج ہلکی بارش کا امکان

شہر قائد کے کچھ علاقوں میں آج ہلکی بارش کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ شہر قائد میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، صبح و شام کے اوقات میں بونداباندی کا امکان ہے، صبح و شام کے اوقات میں بونداباندی کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ آج کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 35 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے گرمی کی شدت زائد محسوس کی جائے گی۔

ادارے نے کہا کہ شہر میں 22 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوا چل رہی ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version