Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدر پاکستان کے ایک ٹوئٹ سے ملک میں بحران پیدا ہو گیا ہے، حمزہ شہباز

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ صدر پاکستان کے ایک ٹوئٹ سے ملک میں بحران پیدا ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے ترمیمی بل تنازعے کے اوپر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اب تو صدر کے سیکرٹری کا خط بھی سامنے آگیا ہے، معاملے کی سنگینی کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کی ہمہ جہت اور شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ یہاں مسئلہ ایک جماعت کا نہیں بلکہ صدر پاکستان کے دفتر اور وہاں سے جاری ہونے والے احکامات کا ہے، صدر صاحب ایک ٹویٹ اور سیکرٹری ایک خط تحریر کر کہ اس مسئلہ سے عہدہ برا نہیں ہو سکتے۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version