Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا سروسز ہسپتال کا دورہ

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سروسز ہسپتال کی زیر تکمیل نئی ایمرجنسی کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ محسن نقوی نے نئی ایمرجنسی میں جاری تعمیراتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور فنشنگ کے کام میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کیا۔

محسن نقوی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ دن رات ایک کر کے تمام کام جلداز جلد مکمل کئے جائیں، بیسمنٹ میں جمع ہونے والے پانی کو روکنے کیلئے جامع پلاننگ کی جائے، پوری تسلی کے بعد نئی ایمرجنسی مریضوں کیلئے کھولیں  گے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اس موقع پر سیکرٹری تعمیرات و مواصلات کو فوری طور پر بلایا اور نئی ایمرجنسی میں سہولتوں کو بہتر بنانے کیلئے ضروری ہدایات دیں۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پرنسپل سروسز ہسپتال کو اپنی نگرانی میں تمام کام اعلیٰ معیار کے ساتھ جلد مکمل کرانے کی بھی ہدایت کی۔

ایم ایس سروسز ہسپتال بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version