Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سابق پی ٹی آئی رہنما کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف لاہور کے سینئر نائب صدر رانا جاوید اقبال نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف لاہور کے سینئر نائب صدر رانا جاوید اقبال نے استحکام پاکستان پارٹی لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری میاں خالد محمود کے ساتھ ملاقات میں استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔

رانا جاوید اقبال نے پارٹی پیٹرن ان چیف جہانگیر خان ترین اور صدر عبدالعلیم خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی ملک کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے ویژن پر گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کا سانحہ دلخراش اور ہر محبت وطن کے لئے تکلیف دہ ہے، بھرپور مذمت کرتے ہیں، اپنے اداروں اور قوم کے ساتھ کھڑے ہیں،ملک کی جڑیں کھوکھلی کرنے والے ناکام ہوں گے۔

اس موقع پر میاں خالد محمود نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے، آئندہ مزید خوشخبریاں ملیں گی، جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان کی قیادت میں انشاء اللہ ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version