Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی چیمبر آف کامرس نے کل مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا

کراچی چیمبر آف کامرس نے مکمل ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کل کراچی بند رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق زبیر موتی والا نے چیمبر آف کامرس میں تاجروں کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی چیمبر تاجروں کی ہڑتال کے ساتھ ہے اور جمعہ کو مکمل ہڑتال ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کا ٹیرف ہمیں قابل قبول نہیں ہے، چھوٹی صنعتیں ہوں یا بڑی اتنی مہنگی بجلی ہر کاروبار ناممکن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر کاروباری طبقہ بجلی کے زائد بلوں سے پریشان ہے، حکومت آئی پی پیز کے ساتھ بیٹھ کر بات کرے۔

زبیر موتی والا کا مزید کہنا تھا کہ پاور پروجیکٹس کے نرخوں پر نظر ثانی اشد ضرورت ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version