Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ کی لوکل کونسلز کو ستمبر کے فنڈز جاری

کراچی: محکمہ خزانہ سندھ نے صوبے کی لوکل کونسلوں کو ماہ ستمبر کے فنڈز جاری کردیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ سندھ کی جانب سے لوکل کونسلوں کو فنڈز کی مد میں 5 ارب، 36 کروڑ 60 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

کونسلز کو رقم او زیڈ ٹی شیئر کی مد میں جاری گئی اور مذکورہ رقم کے ایم سی، ضلع کونسلون، ضلع و ٹاؤن میونسپل کے فنڈز کے لئے جاری کی گئی۔

بلدیاتی کونسلز صفائی ستھرائی، نکاسی و پینے کے پانی سمیت ملازمین کو تنخواہیں اور پینشن ادا کرسکیں گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version