وفاقی پولیس کا دائرہ کار ملک بھر میں بڑھانے پر غور ہو رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی طرح وفاقی پولیس کے دفاتر بھی تمام صوبوں میں ہوں گے، وفاقی پولیس اپنے کیسز دوسرے صوبوں میں بھی ڈیل کر سکے گی۔
وفاقی پولیس کی جانب سے وزرات داخلہ کو خط لکھا جا سکتا ہے، اس حوالے سے قانونی مشاورت بھی کی جا رہی ہے۔
وزارت داخلہ اور وزرات قانون اس معاملے پر اپنی حتمی رائے دے گی۔
فیصلہ ہونے پر وفاقی پولیس اپنے کیسز کو دوسرے صوبوں میں بھی ڈیل کر سکے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
