الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بیوروکریسی سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے 3 سال سے زائد صوبوں میں تعینات افسروں کو وفاق بلانے کی ہدایت کردی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکرٹریٹ گروپ، او ایم جی، ایکس کیڈر افسروں کو فورا وفاق رپورٹ کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے پولیس اور پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے علاوہ تمام کیڈر کے افسروں کو واپس وفاق بلانے کی ہدایت کی۔
الیکشن کمیشن نے افسروں کی فہرست 3 سے 4 روز میں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا وقت کم کرنے کی منظوری دے دی
الیکشن کمیشن میں انتخابی شیڈول اورنئی حلقہ بندیوں کے معاملے پر ہونے والےاجلاس میں الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا وقت کم کرنے کی منظوری دے دی۔
الیکشن کمیشن میں انتخابی شیڈول اورنئی حلقہ بندیوں کے معاملے میں ہونے والا اجلاس ختم ہوگیا۔
الیکشن کمیشن کا اجلاس چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت ہوا جس میں انتخابی شیڈول جاری کرنے اورحلقہ بندیوں کا معاملہ جلد مکمل کرنے سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا وقت کم کرنے کی منظوری دے دی، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت 30نومبر کو ہوگی۔
ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے وقت سے 14روز کم کرلیے، الیکشن کمیشن نے اس سے قبل حلقہ بندیوں کا حتمی وقت 14دسمبرتشکیل دیا تھا۔ سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد الیکشن نے وقت میں تبدیلی کی۔
