Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیئرمین پی ٹی آئی کو پاکستان کیخلاف استعمال کیا جارہا ہے، رانا ثناء اللہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے جاری کردہ بیان میں سابق وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عدالتی نظام کے ”لاڈلے“ کو باہر جانے کی کیا ضرورت ہے؟ عالمی عدالت انصاف جانے کا مطلب پاکستان کو عالمی کٹہرے میں مجرم بنا کر کھڑا کرنا ہے، یہ مکروہ کام صرف ملک دشمن اور ان کے کارندے کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو پاکستان واپس لانے، رہا کرانے اور آباد کتانے والے اب دہشت گردوں کو نیا راستہ دکھا رہے ہیں،  جن کا بندہ ہے وہ بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پہلے ہیرو بنایا، فارن فنڈنگ کی، اقتدار دلایا، اقتدار میں لا کر پاکستان کی معیشت اور خارجہ تعلقات تباہ کیے۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ مہنگائی سے خانہ جنگی کی راہ ہموار کی، نوجوانوں کے ذہن میں بارود بھرا تاکہ وہ حملہ آور جتھوں میں بدل جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو عالمی عدالت انصاف میں کھڑا کرنے سے فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے انسانوں کے حقوق غصب کرنے والوں کو دلی خوشی ہوئی۔

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ کٹھ پتلی کو پاکستان کی عالمی بدنامی کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی پر یہ پیسہ کون خرچ کررہا ہے؟

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version