Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیئرمین سینیٹ کا گوادر میں ہیلی کاپٹر حادثہ میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے گوادر میں ہیلی کاپٹر حادثہ میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں چیئرمین سینٹ نے کہا کہ مادر وطن کے بہادر سپوتوں پر فخر ہے، فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے حادثہ میں شہید ہونے والے نیوی اہلکاروں کیلئے بلندی درجات کی دعا کی اور شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔

دوسری جانب ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے حادثہ میں شہید ہونے والے نیوی افسران اور اہلکار کیلئے بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

گوادر : پاک بحریہ کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، دو افسران سمیت ایک جوان شہید

واضح رہے کہ گوادر میں پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوا جس کے باعث ایک جوان شہید جبکہ دو افسران زخمی ہوئے۔

ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہیلی کاپٹر دوران پرواز ممکنہ فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔

حادثے کے نتیجے میں پاک بحریہ کے دو افسران اور ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا۔

پاک بحریہ کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version