Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نواز شریف کی قیادت میں ترقی کے سفر کا آغاز وہیں سے کرینگے جہاں یہ سفر ٹوٹا تھا، ملک کھوکھر

مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر نے کہا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں ترقی کے سفر کا آغاز وہیں سے کرینگے جہاں یہ سفر ٹوٹا تھا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے ملاقات کی، اس دوران صوبے میں امن و امان اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال ہوا۔

گورنر پنجاب کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام کے مسائل حل کرنا ہم سب کا مشترکہ فریضہ ہے۔

سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ ن لیگ نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے، حمزہ شہباز نے وزیر اعلی پنجاب کا حلف اٹھاتے ہی سو یونٹ مفت بجلی کا اعلان کی، اگر سو یونٹ مفت بجلی کے منصوبے کو ختم نہ کیا جاتا تو غریب کے لیے بڑی سہولت تھی، جلد قائد میاں نواز شریف پاکستان میں ہونگے، نواز شریف کی قیادت میں ترقی کے سفر کا آغاز وہیں سے کرینگے جہاں یہ سفر ٹوٹا تھا۔

 

 

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version