Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کے عوام ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، نگران وزیرِ اعظم

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چترال میں پاک افغان سرحد پر پاکستانی فورسز کی دہشتگردوں کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی پر نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ  نے خراج تحسین پیش کی ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہماری الرٹ فورسز کی بدولت چترال میں پاک افغان سرحد کے قریب فوجی چوکیوں پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام ہوگیا، دہشت گردوں کی جانب سے حملے کو  بھاری جانی نقصان کے ساتھ پسپا کر دیا گیا جبکہ افسوس کہ حملے میں 4 بہادر سپاہیوں نے شہادت کو گلے لگا لیا۔

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کا ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version