وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج نے کہا ہے کہ الیکشن کروانا ہمارا کام نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ کوئٹہ آیا ہوں، میرے استقبال میں پاکستان استحکام ریلی نکالی گئی۔
خلیل جارج نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان کی محرومیاں ختم کریں جبکہ ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان کو باقی صوبوں کے برابر لائیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے جڑانوالہ معاملے خوش اسلوبی سے حل کیا۔الیکشن کروانا ہمارا کام نہیں ہے، الیکشن کمیشن جب بھی تاریخ دینگے ہم تیار ہیں۔
نگران وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج نے مزید کہا کہ ملکی معیشت کو بہتر کرنے میں سب کو کردار ادا کرنا ہے، ہمیں پاک فوج پر فخر ہے، ہمیں آرمی چیف کا ساتھ دینا چاہیے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
