Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اینٹی کرپشن سندھ میں انکوائریاں سست روی کا شکار

اینٹی کرپشن سندھ میں انکوائریاں سست روی کا شکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن سندھ کی 300 سے زائد انکوائریاں تاحال مکمل نہ ہو سکیں جو کہ 8 ماہ سے جاری ہیں۔

میگا کرپشن، کروڑوں کی خردبرد، سرکاری ادویات کی غیر قانونی فروخت، غیر قانونی تعمیرات، زمینوں پر قبضے، غیر قانونی ترقیاں، ریکارڈ میں ٹمپرنگ، تفریحی پارک کی تعمیرات میں گھپلوں، نوشہرو فیروز ایم 6 سکھر حیدرآباد موٹر وے میں 3.5 ارب کی روپے کی کرپشن، جعلی بھرتیوں کی تحقیقات کئی مہینوں سے التواء کا شکار ہیں۔

ٹاؤن کمیٹی ضلع مٹیاری میں غیر قانونی بھرتیوں میں اربوں روپے کی کرپشن، 23 ڈسٹرکٹ کونسل میں 6.7 ارب روپے کی خردبرد کی انکوائری، شہید بے نظیر آباد میں ڈائریکٹر پرائمری اسکول میں اربوں روپے کی کرپشن کی تحقیقاتی رپورٹ، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے سابق سیکرٹری کے خلاف اربوں روپے کے کرپشن کا کیس اور محکمہ خوراک دادو میں کروڑوں کی کرپشن کی انکوائری تاخیر کا شکار ہے۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، کراچی ورکس اینڈ سروسز ڈیپارٹمنٹ، تجاوزات کی انکوائری بھی تاحال مکمل نہ ہو سکی۔

اس طرح کے مزید کئی کیسز کی انکوائریاں سست روی کا شکار ہیں۔

 

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version