Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان کا بڑا اقدام

نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے انتہائی مستحسن تعلیم دوست اقدام اٹھایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی 11 پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے لئے بجٹ مختص کردیا اور میر علی مردان خان ڈومکی کی ہدایت پر محکمہ خزانہ نے فنڈز بھی جاری کر دیے ہیں۔

صوبے کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کو مجموعی طور پر ایک ارب 25 کروڑ روپے جاری کئے ہیں۔

نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی قیادت میں نگران صوبائی حکومت یونیورسٹیوں کے مالی مسائل کے حل کے لیے پر عزم ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version