Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئینی مسائل میں الجھا کر عدالت کا سخت امتحان لیا گیا، چیف جسٹس عمر عطا بندیال

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ آئینی مسائل میں الجھا کر عدالت کا سخت امتحان لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے نئی عدالتی سال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بطور چیف جسٹس آخری مرتبہ نئے عدالتئ سال کی تقریب سے خطاب کر رہا ہوں، گزشتہ سال عدالت کی ایک سالہ کارکردگی پر روشنی ڈالی تھی۔

عمر عطا بندیال نے کہا کہ تعیناتی کے ایک سال میں سپریم کورٹ نے ریکارڈ 23 ہزار مقدمات نمٹائے، اس سے پہلے ایک سال میں نمٹائے گئے مقدمات کی زیادہ سے زیادہ تعداد 18 ہزار تھی، کوشش تھی کہ زیرالتواء مقدمات 50 ہزار سے کم ہو سکیں، زیرالتواء مقدمات کی تعداد میں دو ہزار کی کمی ہی کر سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ فروری 2023 میں سپریم کورٹ کے سامنے کئی آئینی مقدمات آئے، آئینی ایشوز میں الجھا کر عدالت کا امتحان لیا گیا، سخت امتحان اور ماحول کا کئی مرتبہ عدالت خود شکار بنی۔

انہوں نے کہا کہ جو واقعات پیش آئے انہیں دہرانا نہیں چاہتا لیکن اس سے عدالتئ کارکردگی متاثر ہوئی، تمام واقعات آڈیو لیکس کیس میں اپنے فیصلے کا حصہ بنائے ہیں۔

 

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version