Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران وزیراعظم کل گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے

 نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کل گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دو روزہ دورہ گلگت بلتستان کیلئے کل روانہ ہوں گے۔

نگران وزیراعظم کی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے ملاقات ہوگی اور انوار الحق کاکڑ امن و امان کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کریں گے، گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ بھی لیں گے۔

 گلگت بلتستان میں عمائدین نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کریں گے، نگران وزیر اعظم ہنزہ کا دورہ بھی کریں گے اور اسپتال کا افتتاح بھی کریں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version