Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مولانا فضل الرحمان نے بڑا سرپرائز دے دیا

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی کو الیکشن کی تاریخ دینے کا آئینی اختیار نہیں۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر عارف علوی کو الیکشن کی تاریخ دینے کا آئینی اختیار نہیں، اگر انہوں نے ایسا کیا تو یہ بدنیتی ہوگی۔

انہوں نے سابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک اور سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کو ناقابل اعتبار قرار دیدیا۔

مولانا فضل الرحمان نے خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی  پارلیمنٹیرینز سے اور سندھ میں پیپلز پارٹی سے انتخابی اتحاد کے امکان کو مسترد کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں جی ڈی اے، متحدہ قومی موومنٹ اور ن لیگ سے اتحاد ہوسکتا ہے، ان سے رابطے بھی ہیں۔

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ نے مزید کہا کہ ہم الیکشن سے بھاگ نہیں رہے، 90 روز میں انتخابات کیلئے تیار ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version