Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محسن نقوی کا پنجاب بھر کے تھیٹرز فوری طور پر کھولنے کا حکم

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب بھر کے تھیٹرز فوری طور پر کھولنے کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا ہے۔

 اجلاس میں اجلاس میں صوبائی وزیر ثقافت عامر میر نے وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو بریفنگ دی، 150 برس پرانے ڈرامہ ایکٹ 1876 میں مجوزہ ترامیم پر بھی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چیک اینڈ بیلنس کوبرقرار رکھتے ہوئے تھیٹرز کو کھولنے کی اجازت دی۔

محسن نقوی نے کہا کہ آرٹ اور کلچر کے فروغ پر فوکس کیا جائے۔

صوبائی وزیر ثقافت عامر میر، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری اطلاعات و ثقافت، کمشنر لاہورڈویژن، ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈپٹی کمشنر لاہور نے اجلاس میں شرکت کی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version