پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں ردوبدل کا ورکنگ پیپر تیار ہو چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا ورکنگ پیپر کل شام تک حکومت کے حوالے کر دے گا، 16 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
حتمی منظوری کا اختیار وزارت خزانہ کے پاس ہے، وزارت خزانہ وزیر اعظم کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کرے گی، حکومت کے پاس قیمتیں برقرار رکھنے کا اختیار بھی ہے۔
پیٹرول کی قمیت میں 20 روپے، مٹی کے تیل کی قمیت میں 10 روپے، لائٹ ڈیزل کی قمیت میں 9 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قمیت میں 14 روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں ساڑھے تیرہ روپے جبکہ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قمیت میں 13 روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
