راولپنڈی میں نجی پلازہ میں ایف آئی اے سمیت دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے چھاپہ مارا اور غیر ملکی کرنسی کا گودام برآمد ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چھاپے کی سربراہی ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جائر نصرانی اور سب انسپکٹر گوہر شاہ و دیگر ٹیم نے کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک ڈیجیٹل لاکر سے چالیس کروڑ روپے سے زائد کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد ہو چکی ہے جبکہ پلازہ میں اربوں روپے ملکی و غیر ملکی کرنسی چھپائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، پلازہ میں دیواروں اور زمینوں پر ڈیجیٹل سیف میں رقم چھپائی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک پاکستانی چالیس کروڑ روپے کی رقم سامنے آئی ہے، مزید ڈیجیٹل سیف کھلے گیں تو رقم کا تخمینہ لگایا جائیگا۔
ذرائع کے مطابق غیر ملکی کرنسی کے دعویدار مالک سمیت 8 افراد گرفتار کرلیے گئے ہیں، ملزمان کی نشاندہی پر جہلم میں بھی بڑا ریڈ کیا ہے، جہلم ایچ اینڈ ایچ اور الحمید کرنسی پر چھاپا مار کارروائی کی، لاکھوں ڈالرز، یورو، پاونڈ، ریال برآمد کرلیے، کروڑوں روپے پاکستانی کرنسی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
