سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے قومی احتساب بیورو (نیب) ترامیم پر عدالتی فیصلے کو افسوسناک قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ نیب ترامیم سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ افسوسناک ہے، متنازع فیصلے آئے ہیں، پارلیمنٹ کے پاس کردہ قانون کو مسترد کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے 2 مرتبہ اپنےحواریوں کو این آراو دینےکیلئے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نیب قانون تبدیل کیا، پوچھنا چاہتا ہوں صدارتی آرڈیننس کے وقت جسٹس عمرعطا بندیال کہاں تھے؟
شہبازشریف نے یہ بھی کہا کہ پوچھنا چاہتا ہوں صدارتی آرڈیننس کے وقت جسٹس عمرعطا کہاں تھے، بے بنیاد جھوٹے مقدمات میں نوازشریف کےخلاف فیصلے ہوئے۔
اُن کا کہنا تھا کہ نوازشریف 21 اکتوبر کو پاکستان تشریف لا رہے ہیں، انہوں نے اپنے مقدمات میں نیب ترامیم کا سہارا نہیں لیا تھا۔
شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ تیل کی قیمتیں عالمی منڈی میں بہت زیادہ بڑھ گئیں، روپے کی قدر اب بہتر ہوئی ہے ورنہ پیٹرول کی قیمت زیادہ بڑھتی۔
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے راجہ ریاض کے پارٹی میں شمولیت کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ سینئر سیاستدان کی ن لیگ میں شمولیت سے پارٹی کو تقویت ملےگی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
