مولانا فضل الرحمان نےکہا ہے کہ قوم آج چیئرمین پی ٹی آئی کے کیے کی سزابھگت رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان نے صوبائی مجلس شوریٰ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشاور ، پاکستان، افغانستان باہمی مشاورت سے مشترکہ کمیشن تشکیل دیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یوآئی کمیشن کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرسکتی ہے ، ملک کو منصوبے کے تحت معاشی، اقتصادی بدحالی کی طرف لے جایا گیا۔
سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ قوم آج چیئرمین پی ٹی آئی کے کیے کی سزابھگت رہی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے بجٹ میں آئی ایم ایف کے حوالے کرنے کے معاہدے کیے، اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کاجوابدہ چیئرمین پی ٹی آئی نے بنایا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
