وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ مدد علی سندھی کی ایم ڈی نیشنل بک فاؤنڈیشن ڈاکٹر راجہ مظہر حمید سے ملاقات ہوئی ہے
ملاقات میں مدد علی سندھی نے کہا کہ ملک کے روشن خیال نوجوانوں کی تشکیل کے لئے کتاب پڑھنے کا کلچر ناگزیر ہے۔
وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز بشمول تمام یونیورسٹیز، کالجز اور سکولز کو شامل کیا جائے، اس کا مقصد کتابوں اور نوجوانوں کے درمیان خلیج کو ختم کرنا ہونا چاہئے۔
مدد علی سندھی نے یہ بھی کہا کہ ہمارے معاشرے میں عدم برداشت بہت زیادہ ہے اور علم و دانش کو پھیلا کر معاشرے کو رواداری سے پروان چڑھایا جا سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ این بی ایف ملک کے نوجوانوں اور کتاب پڑھنے کے درمیان خلیج کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرے۔
وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ مدد علی سندھی نے تحریک آزادی پاکستان میں چوہدری رحمت علی اور قاضی محمد عیسیٰ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئےکہا کہ ان قائدین نے تحریک آزادی میں اہم کردار ادا کیا ہے، قیام پاکستان میں ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، یہ پاکستان کے ہیرو اور ملک کے مستقبل کے لیڈروں کے لئے ایک عمدہ مثال ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
