Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ن لیگ میں شمولیت کے خواہشمند رہنماؤں کیلئے بری خبر

پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کے دیگر سیاسی جماعتوں کے خواہشمند رہنماؤں کے لئے بری خبر آگئی ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی سمیت دیگر جماعتوں کے مقامی رہنماؤں کو سرخ جھنڈی دکھا دی، پارٹی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند مسلم لیگ ن میں شمولیت کی زحمت نہ کریں۔

قیادت کی جانب سے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ غیر مشروط طور پر کوئی مسلم لیگ ن میں شمولیت کرنا چاہے تو اس کے لئے دروازے کھلے ہیں، ہر حلقے میں مسلم لیگ ن پاس اپنے امیدواروں کی تعداد ایک سے زیادہ ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر قومی و صوبائی حلقے میں ہمارے اپنے رہنماؤں کے مابین ٹکٹ لینے کا باقاعدہ مقابلہ ہے، ایسے میں کسی دوسری جماعت سے تعلق رکھنے والے کو کیسے ٹکٹ دی جا سکتی ہے۔

پارٹی قیادت نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ گزشتہ 5 سال کے دوران ڈٹ کر مسلم لیگ ن کی مخالفت کرنے والوں کے لئے ہمارے پاس کوئی جگہ نہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version