Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خیبر پختونخوا کے 2 اضلاع میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک، 5 گرفتار

خیبر پختونخوا کے 2 اضلاع میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے دو علاقوں میں اینٹلی جنس بیسڈ آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ کارروائیوں کے دوران 5 دہشت گرد اور ان کے سہولت کار بھی پکڑے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پہلا آپریشن ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں کیا گیا، آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، اس آپریشن میں6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ پانچ کو گرفتار کر لیا گیا۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ جانی خیل میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کیخلاف مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آرکا یہ بھی کہنا ہے کہ 31 اگست کو جانی خیل میں فوجی قافلے پر موٹرسائیکل خودکش حملے میں بھی انہیں دہشت گردوں کا ہاتھ تھا ۔ موٹرسائیکل سوار کے خودکش حملے میں 9 بہادر سپاہیوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

 آئی ایس پی آرکا مزید کہنا ہے کہ دوسرا آپریشن شمالی وزیرستان کےعلاقے دتہ خیل میں کیا گیا آپریشن کے دوران 2 دہشتگرد مارے گئے ۔ دہشتگردوں کے قبضے سے ہتھیار اور گولیاں برآمد کی گئیں ،علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کی تلاش اورخاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے،مقامی افرادکی آپریشن کی مکمل حمایت حاصل ہے ۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version