نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان منصفانہ کمپیٹیشن کو فروغ دینے کیلئے پر عزم ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے چئیرمین مسابقتی کمیشن کی ملاقات ہوئی جس میں چئیرمین مسابقتی کمیشن نے وزیر خزانہ کو سی سی پی کی کی کارکردگی سےآگاہ کیا۔
بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ سی سی پی کی مرکزی توجہ کارٹلز کی ساز با ز پر مبنی سرگرمیوں کی روک تھام ہے، مارکیٹ میں کمپیٹیشن کو متاثرہونے سے روکنے اور مئوثر ایڈواکسی پر ہے۔
چئیر مین سی سی پی نے عدالتوں میں بقیہ کیسز کے متعلق بھی آگاہ کیا جبکہ نگران وزیر خزانہ کو سی سی پی کی پالیسی سفارشات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔
نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے سی سی پی کو مکمل تعا ون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ حکومت پاکستان منصفانہ کمپیٹیشن کو فروغ دینے کیلئے پر عزم ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
