Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انتہائی اہم شخصیت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چوہدری پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  احتساب عدالت لاہورنے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کے سلسلے میں مونس الہٰی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

عدالت نے نیب کی درخواست پر 5 اکتوبر تک ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ چیئرمین نیب نے 11 اگست کو مونس الہٰی کا وارنٹ جاری کیا۔

نیب نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مونس الہٰی کی گرفتاری کیلئے کوششیں کیں مگر اس نے خود کو روپوش کررکھا ہے۔

احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے نیب کی درخواست پر سماعت کی، ملزم مونس الہٰی پر ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں روپے کرپشن کرنے کا الزام ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version