ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی شامت آگئی ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کم سے کم جرمانہ 500 روپے ہوگا۔
تیز رفتاری پرموٹر سائیکل سوار کو 1000، موٹر کار کو 1500روپے جرمانہ ہوگا، پی ایس وی وہیکل کو 2ہزار، ایچ ٹی وی وہیکل کو 2500 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
کالے شیشوں کے استعمال پر 1500روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا،غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کرنے پر2 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
کم عمر ڈرائیور کو 2500 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا، غیر قانونی پارکنگ پر1000روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا، ون ویلنگ پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
بغیر ڈرائیونگ لائسنس موٹر سائیکل چلانے پر 1000روپے جرمانہ ہوگا۔ بغیر ڈرائیونگ موٹر کار چلانے پر2000روپے جرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔
بغیر ڈرائیونگ ایچ ٹی وی اور پی ایس وی وہیکل چلانے پر 8 ہزارروپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
اس حوالے سے ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شہری ٹریفک قوانین کا احترام کریں اور بھاری جرمانوں سے بچیں۔
جرمانوں میں اضافے کا مقصد ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے، ٹریفک قوانین کی پابندی حادثات سے بچاؤ کرتی ہے۔ اسلام آباد پولیس اس سلسلہ میں بھرپور مہم چلا رہی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
