سعودی عرب جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر تجارت ڈاکٹر اعجاز گوہر نے سعودی عرب میں پاک سعودی جوائنٹ بزنس کونسل کے چیئرمین فہد الباش سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تجارتی سرگرمیوں کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سفارت خانہ پاکستان میں ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا اور انہیں مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
نگران وفاقی وزیر تجارت اعجاز گوہر نے کہا کہ سعودی سرمایہ کار پاکستان میں ایگری کلچر، آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا پاکستان سرمایہ کاری کے حوالے سے دنیا بھر میں سب سے موزوں ترین ملک ہے۔
ملاقات میں پاک سعودی بزنس کونسل کے چیئرمین فہد الباش کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں 20 فیصد افرادی قوت پاکستان سے ہے، سعودی عرب پاکستان سے مزید تربیت یافتہ ورکرز درآمد کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی معیشت کے کئی شعبوں بشمول کیمیکل انڈسٹری، رئیل اسٹیٹ اور سیاحت میں پاکستانی سرمایہ کاروں کیلئے بھی پرکشش مواقع موجود ہیں جن سے وہ فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں۔
پاک سعودی بزنس کونسل کے چیئرمین فہد الباش نے کہا کہ پاکستان کاروبار کیلئے ایک پرکشش مارکیٹ ہے۔
ملاقات کے آخر میں دونوں کے درمیان اتفاق کیا گیا کہ پاک سعودی تجارتی اور سرمایہ کاری سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے اقدمات کیے جائیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
