سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ،معیشت کی بحالی اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک کے لیے ہماری انتخابی حکمت عملی اور وژن عوام کو درپیش چیلنجز اور مصائب سے نمٹنے کو ترجیح دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان بحرانوں سے نمٹنے،معاشی استحکام، عوام کو ریلیف فراہم کرنے، قومی یکجہتی کو فروغ دینے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم رہے گا۔
شہباز شریف نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے،انہیں تعلیم دینے اور ان کے روشن مستقبل کو یقینی بنانے کے حوالہ سے اپنی پارٹی کی مضبوط توجہ پر بھی زور دیا اور کہا کہ ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ،معیشت کی بحالی اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے میاں نواز شریف کی 21 اکتوبر کو پاکستان آمد کے انتظامات کے حوالہ سے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ وہ مختلف تنظیموں کے ساتھ رابطوں کو بڑھا دیں تاکہ ان کے پارٹی قائد کے شاندار استقبال کو یقینی بنایا جا سکے۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہماری توجہ، صلاحیتوں اور اقدامات کا رُخ عوام کو مسائل سے نجات دلانے کی طرف تھا، ہے اور رہے گا، نواز شریف کا اصل ایجنڈا عوام کو تکلیف سے نکالنا اور ریلیف دینا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم شہبازشریف نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو روشن مستقبل دے کر پاکستان کا معمار بنانا، انہیں تعلیم یافتہ اور ہنر مند بنانا اولین ترجیح ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
