Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ میں ڈینگی کے مزید 15 کیسز رپورٹ

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ میں ڈینگی کے مزید 15 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں ڈینگی کے 9 کیسز کراچی سے، 5 حیدرآباد سے اور 1 شہید بینظیر آباد سے سامنے آیا۔

کراچی میں ضلع شرقی سے 5، جنوبی 2، کیماڑی 1، کورنگی میں 1 کیس رپورٹ ہوا۔

ستمبر کے دوران سندھ میں 431 ڈینگی کیسز سامنے آئے۔ 338 کیسز کراچی، 54 حیدرآباد، 15 میرپورخاص، 10 لاڑکانہ، 9 سکھر جبکہ 5 شہید بینظیر آباد ڈویژن میں رپورٹ ہوئے۔

رواں سال اب تک سندھ میں ڈینگی کے 1 ہزار 391 کیسز رپورٹ ہوئے۔ 1 ہزار 119 کیسز کراچی، 167 حیدرآباد ڈویژن، میرپور خاص میں 46، سکھر میں 25، لاڑکانہ 25 جبکہ شہید بینظیر آباد ڈویژن میں 9 کیسز رپورٹ ہوئے۔

رواں سال تاحال سندھ میں ڈینگی کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

Exit mobile version