سابق وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں قوم نواز شریف کو آواز دے رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں دیکھا ہے جب بھی ملک وقوم مشکل وقت آیا ہے نواز شریف کو بلایا گیا ہے، پاکستان میں بد ترین دہشتگردی ہے پورے ملک میں خودکش دھماکے ہو رہے ہیں، پاکستانیوں کا خون اس مٹی میں بہہ رہا ہے، تو پھر قوم نے نواز شریف کو پکارا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک دن میں 18 سے 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ دیکھی ہے، دکانیں بند کاروبار بند فیکٹریاں بند پھر قوم نے کس کو بلایا نواز شریف کو بلایا، کراچی شہر میں روزانہ 20 ، 20 بندے قتل ہو رہے ہیں ، کراچی پریشان اور کاروبار پریشان پھر کس کو بلایا نواز شریف کو بلایا، قوم نے بلایا نواز شریف نے خراب کام ٹھیک اور ٹوٹی چیز نئی بنا دی، آج بھی پورا ملک پریشان ہے،پریشانی کی کیا وجہ ہے کہ نواز شریف کو 2017 میں نکال دیا تھا، پہلے وزیر اعظم سے نکالا پھر ن لیگ کے صدر سے نکال دیا یہ عدالت کہہ رہی ہے، جس دن نواز شریف کو اتارا گیا اس دن سے ملک نیچے جا رہا ہے، اگر آج بھی یہاں روشنی ہے تو نواز شریف کا دور نظر آ رہا ہے، جو نواز شریف کے بعد جو ظالم آیا اس نے تو کوئی کام نہیں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے میرے رب کو میرے ملک کی ترقی منظور ہے، میرا یقین ہے میرے رب کو میرے اور آپکے بچوں کو رزق منظور ہے، ساری سازش کے باوجود نواز شریف کو قائم رکھا ہے، آج جب قوم مشکل اور مایوسی میں ہے کہ میرے اور میرے بچوں کا کیا بنے گا، جس طرح مشکل وقت میں پہلے بھی قوم نے نواز شریف کو آواز دی ہے آج بھی قوم نواز شریف کو آواز دے رہی ہے، نہ ترقی ہو رہی ہے،مشکل پڑ گئی ہے کہ عجیب نحوست آئی ہے،4سال عمران خان کی حکومت کے دور میں ملک پر نحوست رہی ہے، جب پچھلی ن لیگ کی حکومت تھی پنجاب میں اتنی گندم تھی کہ سمجھ نہیں آ رہی تھی کدھر رکھیں،4سال اس طرح نحوست آئی کہ پاکستان کی مٹی نے فصل پیدا کرنا بند کر دی۔
سابق وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے مزید کہا کہ ہمارا قائد 21 اکتوبر کو پاکستان واپس مینار پاکستان آ رہا ہے، مینار پاکستان میں اس نے میرے اور آپ سے بات کرنی ہے، یہ بتانا ہے کہ آپکے بچوں کا مستقبل کیا ہے، پاکستان نے آگے کس طرح جانا ہے یہ بھی بتانا ہے، پاکستان کی ترقی جہاں بھی ہو وہ گوادر یویا گلگت ہو وہاں شیر کا نشان ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
