Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سرکاری ملازمین کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی؛ حکومت کا اہم اعلان

حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے اہم اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے سرکاری ملازمین پر ” صحت سہولت کارڈ پروگرام “ کے تحت سالانہ فی ملازم 4350 روپے ہیلتھ ٹیکس عائد کر دیا ہے۔

ہیلتھ ٹیکس تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کر کے وصول کیا جائے گا۔ اگر میاں بیوی دونوں ہی سرکاری ملازمین ہیں تو صرف ایک فرد یہ ٹیکس ادا کرنے کا پابند ہو گا۔

ٹیکس ادا کیے بغیر کسی سرکاری ملازم اور اس کی فیملی کو سرکاری اسپتالوں میں مفت کوئی ہیلتھ سہولت نہیں ملے گی۔

دوسری جانب اساتذہ ، کلرک تنظیموں نے اس ٹیکس کٹوتی کو مسترد کر دیا ہے۔ آل پاکستان کلر کس ایسوسی ایشن کے مرکزی سینئر نائب صدر شہزاد کیانی نے کہا کہ سابق پی ٹی آئی حکومت نے فری ہیلتھ کارڈ پوری قوم کو دیا تھا جس میں 10 لاکھ روپے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ، مسلم لیگ ن اور نگران حکومت نے اسے ختم کر کے ملازمین سے ہی پیسے لیکر ان پر خرچ کرنا شروع کر دیا ہے، جو غلط ہے۔

آل پاکستان کلر کس ایسوسی ایشن کے مرکزی سینئر نائب صدر شہزاد کیانی نے کہا کہ ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتیوں کا سلسلہ ختم کیا جائے، چھوٹے ملازمین کی تنخواہ سے ماہانہ 500 روپے کٹوتی ظلم ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version