Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی پی پی الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ؛ نوٹیفکیشن جاری

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) بطور سیاسی جماعت الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی انتخابات لڑنے کے لئے اہل ہوگئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کی جمع کرائی گئی تفصیلات مان لی ہیں اور الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کے انٹراپارٹی الیکشنز بھی تسلیم کرلئے ہیں۔

علاوہ ازیں استحکام پاکستان پارٹی نے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی کی سینیئر لیڈر شپ نے رابط عوام مہم کے شیڈول کی سفارشات جہانگیر ترین کو بھیج دی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version