سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے آن لائن جنسی ہراسگی اور مالی فراڈ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد جمشید، محسن رضا، محمد حفیظ اور سوہان شاہ شامل ہیں۔
ملزم محمد حفیظ اور سوہان شاہ نے متاثرہ خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز فیس بک پر وائرل کیں، ملزمان متاثرہ خاتون کو بلیک میل بھی کرتے رہے اور قابل اعتراض مواد کے حوالے سے متاثرہ خاتون سے پیسے بھی وصول کئے جبکہ ملزم محمد جمشید اور محسن رضا نے خود کو شکایت کنندہ کا دوست ظاہر کرتے ہوئے 17 لاکھ روپے بٹورے۔
ملزمان نے من گھڑت کہانیوں کا احوال بتاتے ہوئے مذکورہ رقم ہتھیائی، ملزمان کو اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمے درج کر لئے گئے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
