Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کی جھڑپ، 1 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں ہونے والی کارروائی میں 1 دہشت گرد مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں عظیم اللہ عرف غازی نامی دہشت گرد ہلاک ہوگیا ، ہلاک ہونے والے دہشت گرد سے ہتھیار اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد عظیم اللہ عرف غازی سیکورٹی فورسز اور شہریوں کیخلاف کارروائیوں میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مقامی آبادیوں کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کی کارروائی کا خیرمقدم کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ دتہ خیل میں دہشت گردوں کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سیکورٹی فورسز پاکستان سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version