Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یہ دھرتی ہماری ہے ہم اس کو ٹھیک کرکے دکھائیں گے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ یہ دھرتی ہماری ہے ہم اس کو ٹھیک کرکے دکھائیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے لاہور میں نیاز بیگ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیاز بیگ والوں مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ آج 8 اکتوبر ہے یا 21 اکتوبر ہے، اگر آج ایک حلقے کا یہ حال ہے تو 21 اکتوبر کو کیا ہوگا، مجھے نہیں پتہ یہ جلسہ شروع کدھر سے ہورہا ہے اور ختم کدھر سے ہورہا ہے، نیاز بیگ والوں پتہ چلے 21 اکتوبر کو کون آرہا ہے، 21 اکتوبر کو آپ کا لیڈر میرا لیڈر نواز شریف آرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کامیاب جلسے پر افضل کھوکھر، سیف کھوکھر اور فیصل کھوکھر کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، اکیس اکتوبر کو مینار پاکستان جاؤ گے ناں، پچھلے سات سال سے جو اداسی چھائی ہوئی تھی، جو شخص 21 اکتوبر کو واپس آرہا ہے اس نے پاکستان اور آپ کی خاطر مشکلات کے دن زیادہ دیکھے ہیں اور اقتدار کے دن کم دیکھے ہیں، پاکستان کی 76 سال کی تاریخ میں نواز شریف کے علاوہ ایسا وزیر اعظم آیا جو 4 سال تک کسی چیز کی قیمت بڑھنے نہ دے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے دور میں چینی 50 روپے کلو تھی، آٹا 35 روپے کلو تھا ڈالر 105 پر رکھ کر دکھایا، نواز شریف کے دور میں مہنگائی 2 فیصد پر تھی، 4  سال میں دھرنوں، بدتمیزیوں اور گالی گلوچ کے باوجود ایسے ترقیاتی منصوبے دیئے سب کے سامنے ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کس کے دور میں ختم ہوئی دہشت گردی نواز شریف کے دور میں ختم ہوئی، پاک چائنہ کوریڈور، اورنج لائن، میٹرو، سڑکوں کا جال، موٹر ویز، بجلی کے کارخانے کس نے بنائے، چار سال جس نے قوم کی خدمت کی اس کو دفتر سے کیوں نکال دیا گیا، بجلی کے مہنگے مہنگے بل آرہے ہیں نا جبکہ نواز شریف وزیر اعظم تھا ایک دفعہ لکھا ہوا آیا آپ کو بل دینے کی ضرورت نہیں ہے پچھلے بل میں ایڈجسٹ ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے دلوں پر ہاتھ رکھ کے بتاؤ اگر نواز شریف کو 2017 و سازش کرکے نہ نکالا جاتا تو کیا آج پاکستان کا یہ حال ہوتا، کیا آج مہنگائی، بجلی کے بلوں، مہنگائی، ادویات کی قیمتوں کا یہ حال ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ کا آج ٹھیکے دار کوئی اور بنا ہوا ہے نواز شریف کا کام ہے، شیر کو ہرانے والے کئی آئے اور چلے گئے آج وزیر اعظم نواز شریف کی آواز آرہی ہے۔

  مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں فری دوائی ملتی تھی، ہیلتھ لارڈ نواز شریف نے بنایا تھا، 2018 میں نواز شریف کو ہٹا کر جس گھڑی چور کو حکومت دی ان کے وزراء کا کام ٹی وی پر مذاق اڑانا تھا، جو ٹی وی پر جتنی بڑی گالی دیتا تھا اتنی بڑی وزارت ملتی تھی، آج نواز شریف کیوں یاد آتا ہے مہنگائی، بے روزگاری اور مشکلات ہیں، نواز شریف آئے گا اور اس بار پھر انشاء اللہ کرکے دکھا دے گا کیونکہ وہ اس دھرتی کا بیٹا ہے اس مٹی کا بیٹا ہے، وہ باہر سے امپورٹ ہوکر نہیں آیا اسے کسی نے فارن فنڈنگ سے لانچ نہیں کیا تھا۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے مزید کہا کہ نواز شریف اور میری ماں کی قبر پاکستان میں ہے، یہ دھرتی ہماری ہے ہم اس کو ٹھیک کرکے دکھائیں گے، نواز شریف مریم نواز کا مستقبل آپ کے ساتھ ہے میرا جینا مرنا آپ کے ساتھ ہے، بھروسہ رکھنا نواز شریف واپس نہیں آرہا اس ملک کے اچھے دن واپس آرہے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version