Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا جڑانوالہ کا ہنگامی دورہ ملتوی

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا جڑانوالہ کا ہنگامی دورہ ملتوی ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے آج جڑانوالہ کے مختلف چرچوں اور مساجد سمیت دیگر مقامات کا دورہ کرنا تھا۔

ضلعی اور مقامی انتظامیہ رات گئے تک دورے کے سلسلے میں انتظامات میں مصروف رہی۔

انتظامات کے سلسلے میں پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کی رات گئے تک جڑانوالہ آمد جاری رہی۔

دوسری جانب کچھ دن قبل نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے لاہور میں تعینات ترکیہ کے قونصل جنرل درمش باشتو کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعاون کے فروغ اورمختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ترکیہ کے قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کو ری پبلک آف ترکیہ کے 100سالہ جشن کی تقریبات میں شرکت کی دعوت دی، وزیراعلی محسن نقوی نے ری پبلک آف ترکیہ کے 100سالہ جشن کی تقریبات میں شرکت کی دعوت قبول کرلی۔

ملاقات کے دوران دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے ایک دوسرے کے تجربات، مشاہدات اور مہارت سے مستفید ہونے پر اتفاق ہوا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version