حکومت پاکستان نے 10 رکنی میڈیکل ٹیم اور ادویات افغانستان بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت صحت حکام نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ میڈیکل ٹیم سرجنز اور میل نرسز پر مشتمل ہو گی، میڈیکل ٹیم ضروری ادویات اور آلات جراہی کے ساتھ آج صبح 10 بجے ہرات کے لیے روانہ ہو رہی ہے، میڈیکل ٹیم نگران وزیراعظم کی ہدایت پر افغانستان روانہ کی جا رہی ہے، اگر مزید ادویات اور ڈاکٹروں کی ضرورت پڑی تو انہیں بھی افغانستان بھجوایا جائے گا۔
وفاقی حکام کا کہنا تھا کہ فی الحال غزہ کے لیے میڈیکل ٹیم اور ادویات بھجوانے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا، غزہ میں صحت کی سہولیات کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور فلسطینی حکام سے رابطے میں ہیں۔
واضح رہے کہ کچھ دن قبل افغانستان کے صوبے ہرات میں 6.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس کے سبب انفرا اسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا جبکہ بادغیس اور فرح صوبے میں بھی آفٹر شاکس محسوس کیے گئے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
